شرمین عبید اب کیا کرنے جارہی ہیں‘ اندر کی بات جانئے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری اے گرل ان دی ریور کو 38ویں سالانہ نیوز اینڈ ڈاکیومنٹری ایمی ایوارڈز میں بہترین ڈاکیومنٹری کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔شرمین عبید چنائے نے اس اچھی خبر کا اعلان نیویارک سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کیا، جہاں یہ تقریب منعقد ہوئی۔اس ایوارڈ کے لیے شرمین کی ڈاکیومنٹری کا مقابلہ چار بہترین ڈاکیومنٹریز سے رہا جن میں چلڈرن آف سیریا، ویلکم ٹو لیتھ، تھینک یو فار پلیئنگ اور دی لک آف سائلنس شامل ہیں۔خیال رہے کہ شرمین عبید چنائے کی اس ڈاکیومنٹری کے نام 2016 کا آسکر ایوارڈ بھی رہا، وہ اپنی فلم سیونگ فیس کے لیے بھی 2012 میں آکیڈمی ایوارڈ اپنے نام کروا چکی ہیں۔انہوں نے اس سے قبل اپنی فلمز چلڈرن آف طالبان اور سیونگ فیس کے لیے ایمی ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔اے گرل اِن دی ریور شرمین عبید چنائے فلمز اور ہوم باکس آفس کی مشترکہ پروڈکشن تھی جس میں ایک اٹھارہ سالہ لڑکی کی زندگی کا احوال بیان کیا گیا تھا جو غیرت کے نام پر قتل کی کوشش میں بچ جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.