Sheikh Rasheed and Bilawal Bhutto
Sheikh Rasheed and Bilawal Bhutto

افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا: بلاول کا شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

///

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور اس پر تشدد کے واقعے پر شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افغان سفیر کی بیٹی کیساتھ وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا نے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی حکام 16جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور واقعے کی تحقیقات سے متعلق افغان حکومت کو آگاہ رکھا جارہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا تھا۔بعدازاں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں بتایا کہ افغان سفیر کے اغوا میں دو ٹیکسی ڈرائیور ملوث ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، ملزمان کو48گھنٹے میں گرفتار کیا جائے، وزیر اعظم کا حکم

Next Story

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

Latest from اہم خبریں