ریلی مسترد کر نے پر راولپنڈی کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ،شیخ رشید

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کی ریلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ریلی مسترد کر نے پر راولپنڈی کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے نوازشریف کی ریلی کو کمزور ترین ریلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریلی مسترد کرنے پر پنڈی کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ چوردروازے سے مذاکرات کررہی ہے جس روز انہوں نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کاآخری دن ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریرجھوٹ پرمبنی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد کے عوام ریلی میں نہیں گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.