اب لاہور والوں نے فیصلہ کرنا ہے پاکستان کو بچانا ہے یا چوروں کے حوالے کرنا ہے،شیخ رشید

AML

پیرس جدت ویب ڈیسک عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب لاہور والوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کو بچانا ہے یا چوروں کے حوالے کرنا ہے انھوں نے کہا پاکستان کے اگلے چار چھ ماہ بہت اہم ہیں ۔بہت سے کیسوں کا فیصلہ ابھی باقی ہے اور جو لوگ سمجھتے تھے کہ انہیں کلین چیت مل گئی ہے وہ بھی کٹہرے میں نظر آئیں گے ۔وہ یہاں پیرس میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز کا کیس اگر لگ گیا تو میں کل پاکستان واپس پہنچ جاوں گا ۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹرمپ کا بیان بہت خطرناک ہے اور اس سے بھی بڑھ کر خطرناک مودی کی سوچ ہے ہمیں مل کر ان کا دفاع کرنا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.