شیخ رشید نے حکومتی ایوانوں میں نیا بم پھوڑ دیا‘ تخت لاہور پر لرزہ طاری

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’’ن‘‘ لیگ میں کسی جونیر کو وزیر اعظم بنایا گیا تو ’’ن‘‘ لیگ دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی ایاز صادق کا شمار نواز شریف کی گڈبک میں ہے مگر میاں صاحب نہیں چاہیں گے کہ لاہور میں دوسرا وزیر اعظم ہاؤس بنے اتور کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگلے 2ہفتے انتہائی اہم ہے خواجہ آصف کو وزیر اعظم بنانے سے لگتا ہے وزیر اعظم ، شہباز شریف ،چوہدری نثار اور اسحاق ڈار سے ناراض ہے اگر حدیبہ پیپر ملز کا کیس دوبارہ کھل گیا تو پھر دونوں خاندان کابھسم نکل جائے گا اور شریف خاندان کا نام ہمیشہ سے سیاست سے ختم ہوجائے گا شاہد خاقان عباسی ایل این جی کے ایٹ سے ڈرے ہوئے اور انکی سیاسی موت بھی قریب ہے نواز شریف نے نیا وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے مگر کیرٹیک کا فیصلہ نواز شریف کا اہم فیصلہ ہوگا کیونکہ وہ کسی جو نیر کے ساتھ کام نہیں کرینگے اور خواجہ آصف کے ساتھ تو سوال بھی پیدا نہیں ہوتا انہوںنے کہا ہے کہ مشرف لیگ سے آنے والے 40ایم این اے جلد فیصلہ کریں گے جس سے مسلم لیگ ’’ن‘‘ 3واضح گروپوں میں تقسیم ہوجائے گی اور جلد جاتی امرا بھی نہرو پراپرٹی نکلے گی انہوںنے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کو مانیں گے فیصلے کے رات بیٹھ کر قوم کو خوشخبری دیں گے یقین سے کہتا ہوں عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا اور وہ اگلے وزیر اعظم بنیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.