شلپا شیٹی کی جلد واپسی ، مداحوں میں خوشی کی لہر

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی بہت جلد بالی وڈ میں کم بیک کر سکتی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شلپا شیٹی طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے۔فلموں میں واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر اداکارہ نے کہا کہ انہیں کچھ منصوبوں کی پیشکش ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا حصہ بننے یا نہ بننے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔شلپا شیٹی موجودہ دور کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک عالیہ بھٹ کی فین ہیں، جنہوں نے فلم’’اڑتا پنجاب‘‘ کے لئے بہترین اداکارہ کا آئیفا ایوارڈ جیتا ۔شلپا نے کہا کہ عالیہ جو بھی کرتی ہیں، بہترین کرتی ہیں، وہ واقعی خود کو آگے بڑھانا پسند کرتی ہیں اور مشکل کردار بھی بخوبی ادا کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.