زینب عباس عالمی سطح پر پاکستان کی بااختیار خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں،شعیب اختر

Shoaib Akhtar and Zainab Abbas
Shoaib Akhtar and Zainab Abbas

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے زینب عباس کے برطانوی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زینب پاکستان کی بااختیار خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں۔

انہوں نے زینب عباس کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کا نام روشن کردیا ہے زینب۔شعیب اختر نے کہا کہ یہ حیران کْن ہے کہ آپ پاکستان کی بااختیار خواتین کی پوری دنیا میں نمائندگی کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس نامور برطانوی ٹی وی چینل اسکائی اسپورٹس پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس نامور برطانوی ٹی وی چینل اسکائی اسپورٹس پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

زینب عباس پاکستان کی پہلی خاتون اسپورٹس پریزنٹر ہیں جنہیں غیر ملکی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔زینب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں برطانوی ٹی وی چینل کا لوگو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ شئیر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز اور اس کے بعد ہونے والے ’دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ‘ کے لیے اسکائی اسپورٹس پر ڈیبیو کروں گی۔زینب نے کہا کہ وہ ایک شاندار ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.