/

بھکاری کو نظر انداز کرنے پر شردھا کپور تنقید کی زد میں آگئیں

shraddha kapoor
shraddha kapoor

ممبئی:جدت ویب ڈیسک: فلم انڈسٹری سے جڑے فنکار ہمیشہ مداحوں اور ٹرولز کے ریڈار پر رہتے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ شردھا کپور نے اپنے قریب کھڑے بھکاری کو نظر انداز کردیا جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے فلمی کیئریئر کا آغاز فلم ’تین پتی‘ سے کیا تاہم انہیں زیادہ شہرت فلم ’عاشقی 2‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے سے ملی۔

آج سوشل میڈیا پر اداکارہ شردھا کپور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ممبئی کے شہر جوہو میں ایک ریسٹورنٹ سے اپنی سہیلیوں کے ہمراہ لنچ کرنے کے بعد باہر نکلتی ہیں۔

ریسٹورنٹ کے باہر وہ اپنی سہیلیوں کو الوداع کر ہی ہوتی ہیں جبکہ ایک عمر رسیدہ بھکاری ان قریب ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے۔ اداکارہ بھکاری کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو جاتی ہیں۔

شردھا کپور کے عمل کو مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے ناپسند کیا۔ وائرل ویڈیو پر ہونے والے تبصروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے اس رویے کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔ صارفین شردھا کپور کے رویے کو شرمناک قرار دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.