ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم کارڈ بلاک کئے جائیں: سندھ حکومت کا پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ

//

کراچی ،ویب ڈیسک ::کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ، سندھ حکومت نے این سی اوسی اور پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم کارڈ بلاک کئے جائیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 1002 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہسپتالوں میں داخل 85 فیصد مریض نان ویکسی نیٹڈ ہیں، 76 فیصد مریضوں کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی، صورتحال تشویشناک ہے، عید کے بعد مزید خراب ہوسکتی ہے، صرف 15 فیصد ویکسی نیٹڈ مریض بہتر حالت میں ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

دنیا کا سب سے باریک مقناطیس تیار، موٹائی صرف ایک ایٹم

Next Story

اداکارہ سونیا حسین کی عید ڈریسنگ پر تنقید

Latest from اہم خبریں