جرائم کو دوبارہ پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی سندھ

Sindh Police

کراچی جدت ویب ڈیسک آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سندھ پولیس افسران کے نام جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پولیس کے تحت آزاد اور خودمختارانہ کمان کو عین اپنے درست فیصلوں کے مطابق ہر سطح پر قابل عمل بنایا جائے ۔میں نے اپنے فرائض محکمانہ تقاضوں کی روح کے مطابق انجام دیئے اور دے رہا ہوں اب آپ سب پر لازم ہے کہ آپ بھی اپنی ذمہ داریاں انتہائی ایمانداری سے انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز کی تقرری اور تبادلوں جیسے میکنزم/فیصلوں کو ذاتی خواہشات کے بجائے ٹھوس پیشہ وارانہ بنیادوں پر انتہائی مربوط اور مؤثربنایا جائے تاکہ پولیس بلا کسی بیرونی دباؤتھانوں کی سطح پر عام لوگوں کو انصاف فراہم کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم اس ادارے اور اس کے فیصلوں کی اہمیت کے پیش نظر انتہائی ایمانداری سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ میں مجھے انتہائی ذمہ دار اور مستعد افسران چاہیئے جوکہ ایشوز پر فوری ریسپانس دیں اورجائے وقوعہ پر جاکر جرائم سے متاثرہ افراد سے ہمدردی سے پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائمز کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور تمام شیشہ ریسٹور ینٹس کو سختی سے باورکرایاجائے کہ وہ اس فعل کو فوری طور پر ختم کردیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس قسم کی صورتحال میں کوئی مثبت تبدیلی نہ آئی تو سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.