Sir Syed Express train to run from July 9 with new management

سرسید ایکسپریس ٹرین کل 9 جولائی سے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی انتظامیہ کے ساتھ چلا کرے گی

//

لاہور:جدت ویب ڈیسک: سرسید ایکسپریس ٹرین کل 9 جولائی سے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی انتظامیہ کے ساتھ چلا کرے گی۔
ٹرین راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے دوپہرڈیڑھ بجے کراچی کیلئے ہوا کریگی اور کراچی ریلوے سٹیشن سے راولپنڈی کے لئے رات9 بجے روانہ ہوا کریگی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام لاہور اور کراچی کے درمیان 64، ٹرینوں کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی خواہاں ہیں جس کے پہلے مرحلہ میں پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کل 9 جولائی سے سرسید ایکسپریس ٹرین راولپنڈی سے براستہ وزیرآباد و فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین کو مکمل طورپرپرائیویٹ کردیا گیا ہے۔سرسید ایکسپریس ٹرین کل 9 جولائی سے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئی انتظامیہ کے ساتھ چلا کرے گی جس کے پہلے تین روز9 سے لے کر11 جولائی تک انتظامیہ نے تمام کلاسوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، ٹرین اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی سٹینڈراوراکانومی کلاس پرمشتمل ہوگی جوراولپنڈی براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان 22 گھنٹے میں اپنا سفرطے کرے گی۔
سرسید ٹرین کی پرائیویٹ انتظامیہ نے کل 9 جولائی سے 11 جولائی تک پہلے تین روز ٹرین کی تمام کلاس کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے جو 9جولائی سے 11جولائی تک نافظ عمل ہوگے اس حوالے سے رعایتی کرایہ اے سی سلیپرکلاس کا راولپنڈی سے کراچی کے درمیان 6 ہزار750 روپے ہوگا اورفیصل آباد سے کراچی کے درمیان اے سی سلیپرکلاس کا کرایہ 5 ہزار250 روپے ہو گا،اے سی بزنس کلاس کا کرایہ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان 5 ہزار250 روپے ہوگا اورفیصل آباد سے کراچی کے درمیان اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 33 سوروپے ہوگا اسی طرح راولپنڈی سے کراچی کے درمیان اے سی سٹینڈرکلاس کا کرایہ 3 ہزار 9 سو روپے ہوگا اورفیصل آباد سے کراچی کے درمیان اے سی سٹینڈر کلاس کا کرایہ 28 سو50 روپے ہوگا جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان 17 سو25 روپے ہوگا اور فیصل آباد سے کراچی کے درمیان اکانومی کلاس کا کرایہ 1310 روپے ہوگا۔ ٹرین میں مسافروں کی سہولت کے لئے وائی فائی۔
کھانا اور اے سی کلاس میں ایل سی ڈی کی سہولت فراہم کی گی ہے،ٹرین راولپنڈی سے روانہ ہوکر جہلم،وزیرآباد،حافظ آباد، سانگلہ ہل،فیصل آباد، خانیوال،روہڑی، حیدرآباد سٹاپ کرتی ہوئے بائیس گھنٹوں پر کراچی پہنچا کریگی اور اسی طرح مقررہ کردہ سٹاپ کے مطابق کراچی سے راولپنڈی پہنچا کرے گی جبکہ ٹرین راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے دوپہر ڈیڑھ بجے کراچی کیلئے ہواکریگی اور فیصل آباد ریلوے سٹیشن سے شام 8 بجے روانہ ہواکریگی اسی طرح یہ ٹرین کراچی ریلوے سٹیشن سے راولپنڈی کیلئے رات9بجے روانہ ہوا کریگی اور خانیوال ریلوے سٹیشن سے صبح 10 بجے روانہ ہوا کریگی اور فیصل آباد ریلوے سٹیشن سے صبح1بجے روانہ ہوکر شام ساڑھے 5بجے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پرپہنچا کریگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

بھارتی اداکارہ کاجول نے ایونٹ کے دوران پاپارازیز کو پیچھے ہٹادیا

Next Story

نور بخاری کی بیٹی کی طبیعت ناساز، دْعاؤں کی اپیل کردی

Latest from اہم خبریں