بل کی ادائیگی کے لیے نیا سسٹم متعارف، اب کریڈٹ کارڈ یا کیش کی کوئی ضرورت نہیں ہے

جدت ویب ڈیسک :: چین کی ایک کمپنی نے۔ بل کی ادائیگی کے لیے نیا سسٹم متعارف کروادیا جس کے بعد اب کریڈٹ کارڈ یا کیش کی کوئی ضرورت نہیں ہےبینک ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کے غلط استعمال سے صارفین پریشان ہوئے تو سائنسی ماہرین اس پریشانی کو بھی دور کرنے کی کوشش میں لگے رہے تاہم اب چین میں کامیاب تجربے کے بعد بل کی ادائیگی کے لیے نیا سسٹم متعارف کروادیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے لوگ کیش اور بینک کارڈ اپنے پاس رکھنے سے گھبراتے ہیں اسی وجہ سے سائنسی ماہرین تجربات کر کے ادائیگیوں کے لیے نت نئے طریقے متعارف کروارہے ہیں۔بینک کارڈز کے متعارف ہونے سے قبل لوگ کیش رکھنے سے کتراتے تھے جسے دیکھتے ہوئے ماہرین نے بینک کارڈ کا کامیاب تجربہ کیا جو اب دنیا کے تمام ہی ممالک میں استعمال کیا جارہا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=2&v=ugvk3MHQe-Q

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.