پاک مصرانٹرنیشنل اسکواش سیریزمصر نے اپنے نام کر لی،آرمی چیف کی شرکت

جدت ویب ڈیسک :آرمی چیف کی سیریزکے فائنل میچ میں بطورمہمان خصوصی شرکت، ٹورنامنٹ کے فاتحین اور رنرز اپ میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک مصرانٹرنیشنل اسکواش سیریزمصر نے تین دو سے جیت لی ہے جس کے پہلے میچ میں پاکستان کے اصرار احمد نے مصری کھلاڑی کو شکست دی تاہم پلڑا بھاری ہونے کے باعث سیریز مصر کے حق میں ہو گئی ۔میچ میں آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ بطور مہمانی خصوصی شریک ہوئے اور ٹورنامنٹ کے فاتحین اور رنرز اپ میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔فائنل میچ دیکھنے کے لئے پاکستان کے سابق عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی جان شیر محمد سمیت دیگرکھلاڑی اور ش بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.