ہوشربا انکشاف، گاڑی SS-875 پکڑی گئی ، مالک کون؟؟؟

جدت ویب ڈیسک : گاڑی پکڑی گئی سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں شریک گاڑی نے 12 سالہ حامد کو کچلنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے اور اب یہ انکشاف بھی سامنے آ چکا ہے کہ اگرچہ اس گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے مگر ممکنہ طور پر وزیر مملکت طارق فضل چوہدری اس کے مالک ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جس گاڑی نے بچے کو کچلا اس کا نمبر SS-875 ہے۔ لیکن اب ایک ایسی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے سفر کا آغاز کرتے وقت سابق وزیراعظم نواز شریف اس گاڑی میں سوار ہیں جس کا نمبر SS-875 ہے۔اس انکشاف کے بعد ایک اور ہو شربا انکشاف سامنے آیا ہے کہ بچے کو کچلنے والی گاڑی میں 2 دن پہلے کوئی اور نہیں بلکہ خود میاں محمد نواز شریف سوار تھے تاہم حادثے کے وقت اس گاڑی میں کون سوار تھا اور اسے کون چلا رہا تھا؟ یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے تاہم سابق وزیراعظم نے طارق فضل چوہدری کی گاڑی میں ہی اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.