مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف غیر مہذب گیت گانے والے گلوکاروں کیخلاف پوری قوم میں غصہ پایا جاتا ہے‘ زارا اکبر

لاہور جدت ویب ڈیسک نامور اداکارہ ،مسلم لیگ ن کلچر ونگ پنجاب کی نائب صدر زارا اکبر نے کہا ہے کہ کچھ گلوکاروں نے پیسے کی لالچ میں ہمارے قائد کیخلاف غیر مہذب گیت گائے ہیں جس سے پوری پاکستانی قوم میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ،عمران خان الزام تراشی کے بجائے پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے کام کریں ۔ ایک انٹر ویو میں زارا اکبر نے کہا کہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے کہ عمران خان نے چار سالوں میں سوائے دھرنوں اور الزام تراشیوں کے کچھ کام نہیں کیا جسکی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان اور ہماری سیاست مذاق بن کر رہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک و قوم کی خدمت کر کے عزت اور نام کمایا ہے جبکہ ہمارے سیاسی مخالفین اس لحاظ سے بد قسمت ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.