اسٹیٹ بینک نے ڈالر مہنگا ہونے کی تحقیقات مکمل کرلیں

National Bank of Pakistan The Bank of Punjab Sindh Bank Bank of Khyber Bank of Azad Jammu & Kashmir First Women Bank Withra Bank Industrial Development Bank SME Bank The Punjab Provincial Cooperative Bank Zarai Taraqiati Bank Limited Askari Bank Allied Bank Limited MCB Bank Limited Bank Alfalah Bank Al Habib Faysal Bank HBL Pakistan Habib Metropolitan Bank JS Bank NIB Bank Samba Bank Limited Silk bank Limited Soneri Bank Summit Bank

کراچی جدت ویب ڈیسک اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر مہنگا ہونے کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ، رپورٹ کل وزارت خزانہ کو جمع کرائی جائیگی ،5جولائی کوانٹر بینک مارکیٹ میں 104 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کرنے والا ڈالر اچانک 108 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا تھا،اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے روپے کی قدر میں کمی پر شدید الفاظ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے مستقل گورنر کی تقرری اور روپے کی قدر میں کمی کی تحقیقات دس روز میں مکمل کرانے کا اعلان کیا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس رپورٹ کو مرتب کرنے میں ایک ماہ اور دس روز کا وقت لگایا ہے اور اب یہ رپورٹ پیرکو وزارت خزانہ کو جمع کرائی جائے گی ۔واضح رہے کہ جب روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 3 اعشاریہ ایک فیصداضافہ ہوا تھا تو اس وقت کے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ معیشت کی عکاسی کررہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.