ہندو طالبہ کی مسلم طالب علم کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو پر انتہاء پسند ہندو آگ بگولا

Strong reaction against communal remark on Kerala couple’s viral dance video
Strong reaction against communal remark on Kerala couple’s viral dance video

کیرالہ: جدت ویب ڈیسک:بھارتی ریاست کیرالہ میں میڈیکل کی ہندو طالبہ جانکی اوم کمار اور مسلم طالب علم نوین رزاق کی اسپتال کے لباس میں ڈانس کی خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں تھریسسر میڈیکل کالج کی ہندو طالبہ جانکی اوم کمار اور مسلم طالب علم نوین رزاق کی اسپتال کے لباس میں خوبصورت ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

طلبا کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران اسپتالوں میں مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے، ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ شدید دباؤ اور تناؤ کا شکار ہے جب کہ مریض اور ان کے اہل خانہ بھی خوف میں مبتلا ہیں، ہر طرف فضا سوگوار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورت حال میں کام کے بوجھ کو ہلکا کرنے اور پریشان لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کی تھی تاکہ تر و تازہ ہو کر نئے جذبے سے کام شروع کیا جائے۔

جبکہ دو طلبا کی معصوم سی کوشش کو ہندو انتہا پسندوں نے مذہبی رنگ دیکر منافرت پھیلانے کی کوشش کی جس میں حکمراں جماعت بی جے پی کے غنڈے بھی شامل ہیں۔انہوں نے اس رقص کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.