کامیڈی شو کے دو کرداروں نے شادی کرلی، تصویر وائرل

ویب ڈیسک :بھارت کے مشہور کامیڈی شو سے شہرت حاصل کرنے والی سگندھا مشرا اور ڈاکٹر سنکیت بھوسلے رشتہ ازدواج منسلک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں اداکاروں کی شادی گزشتہ روز بھارتی شہر جالندھر میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اداکاروں کی شادی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورکئی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

دونوں اداکاروں کی شادی میں کورونا ایس اوپیز پر بھی عمل کیا گیا اور تقریب میں شرکت سے قبل مہمانوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

دوسری جانب سنکیت بھوسلے پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر بھی ہیں۔

کامیڈین و اداکارہ سگندھا مشرا دی کپل شرما شو کے پہلے سیزن میں نظر آئی تھیں اور انہوں نے ٹیچر سمیت مختلف کردار کیے تھے۔

Kapil Sharma Show fame Sugandha Mishra marries Sanket Bhosale, couple shares first pics from wedding! | Television News | Zee News

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.