/

چینی کو چھوڑ دیں اگر آپکو صحت سے پیار ہے تو ،ماہرین نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک ::آج کل ہرشخص شوگر کا مریض ہے ،کیا چینی زیادہ  کھانے سے یہ مرض ہوتا  ہے؟کیا چینی کا استعمال زیادہ کرنا زہر ہے؟

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ ایک دن میں چائے کے چھ چمچے سے زیادہ چینی استعمال نہیں کیا جائے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ مختلف مشروبات، چاکلیٹ اور دیگر پروسیسرڈ فوڈز سمیت چھ چمچ چینی چوبیس گھنٹوں میں استعمال کی جاسکتی ہے، اس سے صحت کو زیادہ نقصان نہیں ہوگا۔

 تاہم اوسطاً ہر پاکستانی روزانہ 62 گرام یہ میٹھا زہر اپنے جسم کا حصہ بناتا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ چینی کی یہ زیادہ مقدار کو ہمارا جسم کس انوکھے انداز سے ذخیرہ کرتا ہے؟

شکر کے استعمال سے عمر بڑھنے کا عمل تیز ہوتا ہے:

شیکرین پروڈکٹس یا کھانے کی اشیاء جھرریاں پیدا کرتی اور عمر بڑھی لگنے لگتی  ہے۔

شکر دوران خون میں ایسے خطرناک نئے مالیکیول کا سبب بنتی ہے جو آپ کی جلد خشک اور ڈھیلی کردیتے ہیں، اور جھریاں پڑجاتی ہیں

چینی کا استعمال دل کے لئے بھی نقصان دہ ہے:

اگر آپ شکر سے صرف ذیابیطس سے بچنے کے لیے اجتناب کرتے ہیں تو درحقیقت آپ اپنے دل کو بھی تحفظ فراہم کررہے ہوتے ہیں، کیونکہ امراضِ قلب اور ذیابیطس کے درمیان تعلق موجود ہے۔

 امراض قلب اور فالج ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد میں موت کی وجوہات میں سرفہرست ہے۔

شکر سے خون کی شریانوں پر تناؤ:

شکر کے استعمال سے دوران خون میں انسولین بڑھ جاتی ہے، جس کا اثر جسم کے خون کی گردش کے نظام اورشریانوں پر پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ انسولین کی زیادہ مقدار سے شریانوں میں مسلز سیلز کی گردش معمول سے زیادہ تیز ہوجاتی ہے۔

اس کے علاوہ جس سے شریانوں کی دیواروں میں تناﺅ بڑھتا ہے اور ہائی بلڈپریشر کا شکار کرنے کے بعد فالج یا دل کے دورے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

شکر کولیسٹرول کا سبب:

ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ شکر استعمال کرتے ہیں ان میں ذیابیطس اور موٹاپے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی مقدار بھی زیادہ ہوجاتی ہے، جو کہ جسم کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

شکر بھوک کو بڑھا دیتی۔:

شکر آپ کے اندر بھوک کا احساس بڑھاتی ہے، بہت زیادہ شکر کھانے سے دماغ کی پیٹ بھرنے کے احساس کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

جس کے نتیجے میں انسان کو ہر وقت بھوک کا احساس ہوتا رہتا ہے چاہے اس نے حد سے زیادہ کھانا ہی کیوں نہ کھا لیا ہو۔

شکر توانائی سے محروم کرتی ہے:

چاکلیٹ بار کھاتے ہی آپکے اندر توانائی کی لہر پیدا ہوتی ہے اور پھر جلد ہی آپ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں۔

درحقیقت شکر کو کھانے کے بعد جسم مزید شکر کا مطالبہ کرنے لگتا ہے اور یہ سائیکل چلتا رہتا ہے۔

جس کے نتیجے میں جب تک آپ کچھ میٹھا کھا نہ لیں آپ کو جسمانی توانائی میں کمی کا احساس ستاتا رہتا ہے۔

مدافعتی نظام کو متاثر ہوتا ہے:

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ شوگر آپ کے جسم میں بیماری سے لڑنے کے طریقے میں مداخلت کرسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.