وزیر داخلہ سندھ کا بانی متحدہ کےخلاف وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ

کراچی جدت ویب ڈیسک صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ سندھ نے بانی متحدہ کےخلاف وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پچھلے سال کی بہ نسبت اس سال بہتر ہے ۔ اسٹریٹ کرائم کی بیشتر وارداتیں موٹر سائیکل پر ہی ہوتی ہےں ۔ اسٹریٹ کرائم میں کمی کیلئے مزید اقدامات کررہے ہیں ۔ ٹریکر لگانے کیلئے موٹر سائیکل کمپنیوں سے بات کررہے ہیں ۔کراچی اب دنیا کے دیگر شہروں سے زیادہ محفوظ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.