سنی دیول کے بیٹے کی کس مشہور اداکار کی بیٹی ہیروئن بننے جارہی ہے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ میں گزشتہ کئی سال سے راج کرنیوالے فنکاروں کے بعد اب ان کے بچے بالی ووڈ پر راج کرنے کو تیار ہیں۔ اس فہرست میں شامل ہونیوالا نیا نام کوئی اور نہیں بلکہ معروف اداکار پریم چوپڑا کی پوتی سانچی بھلا کا ہے۔ سانچی پریم چوپڑا کی سب سے لاڈلی بیٹی پونیتا اور ٹی وی اداکار وکاس بھلا کی بیٹی ہیں، جو سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کیساتھ فلم پل پل دل کے پاس کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ یہ فلم کرن دیول کی بھی پہلی فلم ہو گی جسکی ڈائریکشن خود سنی دیول دے رہے ہیں اور اسکی شوٹنگ کا آغاز رواں سال مئی سے ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.