عمران ہاشمی اور سنی لیونی بے حیائی کی تمام حدیں پار کرگئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بولی وڈ آئٹم سانگ گرل سنی لیونی اور اداکار عمران ہاشمی کو ویسے بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرانے کے لیے محنت نہیں کرنا پڑتی، اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔ہوا یوں کہ عمران ہاشمی نے اپنی آنے والی فلم ’بادشاہو‘ کے آئٹم سانگ کی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شرم اور میں تو ایک جملے میں نہیں آتے‘، انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ وہ ان سے متفق ہیں۔عمران ہاشمی کی تصویر اور ٹوئٹ پر کئی افراد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار سے اتفاق کیا، اور ساتھ ہی پوچھا کہ بادشاہو کا یہ آئٹم سانگ کب ریلیز ہو رہا ہے۔چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں مداحوں نے عمران ہاشمی کی تصویر کو لائیک کیا، جب کہ ان کی تصویر کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کئی مداحوں نے ان کی اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ’شرم اور وہ ایک جملے میں نہیں آسکتے۔عمران ہاشمی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے جو جملہ لکھا دراصل وہ اسی فلم کا ہی ڈائلاگ ہے۔ادھر آئٹم گرل سنی لیونی نے بھی اسی گانے کی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیار مور‘ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ گانا کل ریلیز ہونے جا رہا ہے۔سنی لیونی کی اس تصویر کو بھی ہزاروں افراد نے لائیک اور ری ٹوئیٹ کیا، جب کہ عمران ہاشمی اور سنی لیونی نے گانے سے متعلق ایک دوسرے کو کئی ٹوئیٹس کیں، جس سے مداح بھی لطف اندوز ہوئے۔سنی لیونی کی جاری کی گئی تصویر میں انہیں آئٹم سانگ کی ڈریس میں دکھایا گیا، جب کہ عمران ہاشمی کی تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ سنی لیونی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.