سوزوکی کا سوئفٹ اسپورٹس ماڈل متعارف کرانے کا اعلان

کراچی جدت ویب ڈیسک سوزوکی سوئفٹ اسپورٹس 2017 کو کمپنی کی جانب سے فرینکفرٹ موٹر شو میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایونٹ 14 سے 24 ستمبر کے دوران جرمن شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوگا۔سوئفٹ 2017 کی طرح اسپورٹس ماڈل کو بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے، کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ یہ اپنی کارکردگی کو نئی سطح تک پپنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نئی کار کی فرنٹ گرل پہلے کے مقابلے میں اینگولر ہوگی جبکہ سٹینڈرڈ ماڈل کے مقابلے میں کم گول ہوگی، نیا رئیر بمپر اور ڈوئل ایگزاسٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔رفتار، پاور آپشن اور گاڑی کے دیگر فیچرز کے حوالے سے ابھی سوزوکی نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں تا ہم کہا جا رہا ہے کہ یہ 1.4 لیٹر ٹربو انجن کے ساتھ ہوگی جو کہ 140 ہارس پاور کا ہوگا۔ جبکہ اس کی قیمت 13 سے 16 لاکھ پاکستانی روپے ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.