ٹی20 ورلڈ کپ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کیا جائے گا

T20 World India Move to UAE ICC
T20 World India Move to UAE ICC

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک:بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتی صورتحال کے پیش نظر رواں سال شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر-نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے جس کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر دھیرج ملہوترا نے بتایا کہ ہم ہر طرح کی صورتحال کیلئے خود کو تیار کررہے ہیں اور اگر صورتحال بدترین شکل اختیار کر جاتی ہے تو ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کر کے وہاں میزبانی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ٹورنامنٹ کے بھارت میں انعقاد کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور اس وقت مستقل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے رابطے میں ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کے ساتھ ساتھ بھارت میں خطرناک ہوتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرکٹ برادری نے ٹی20 ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹ برادری نے ان سوالات کرنے شروع کردئیے ہیں کہ ورلڈ کپ کے انعقاد میں اب محض 6ماہ باقی ہیں تو کیا ایسے میں بھارت ایونٹ کی میزبانی کے لیے موزوں ملک ہے۔

دھیرج ملہوترا نے کہا کہ اگر آئی سی سی کو ایونٹ کیلئے بھارت غیرمحفوظ ملک لگا تو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) نے ایونٹ کو ہنگامی بنیادوں پر متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.