کراچی سینٹرل جیل سے فرار 2خطرناک دہشت گرد افغانستان

کراچی سینٹرل جیل سے فرار 2خطرناک دہشت گرد افغانستان
کراچیجدت ویب ڈیسک سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والے دو دہشتگردچمن کے راستے سےافغانستان پہنچ گئے۔ سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان تین ماہ قبل سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہوئے تھے،رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کو جمع کرا دیگئی۔تفصیلات کے مطابق دونوں انتہائی خطرناک دہشت گردتین ماہ قبل کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے اس حوالے سے کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اور دیگر نے اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ میں جمع کرادی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شیخ ممتاز عرف فرعون اور احمد عرف منا پاکستانی علاقے چمن کے راستے سے افغانستان فرار ہوئے ہیںرپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس دونوں ملزمان کے تعاقب میں تھی تاہم 30گھنٹے پیچھے تھی جس کے باعث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم دونوں دہشت گردوں کے تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں دہشت گرد 13اور 14جون کی درمیان شب سینٹرل جیل میں قید تھے اور جوڈیشل کمپلکس میں سریا کاٹ کر فرار ہوئے تھے۔یاد رہے کہ دونوں ملزمان نے جیل میں ہی اپنی ڈاڑھیاں بھی صاف کی تھیں اور پولیس باتھ روم میں ریزر،قینچی و دیگر آلات پلاس وغیرہ بھی ملے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.