/

افغان جنگ سے پاکستانی معیشت شدیدمتاثرہوئی، شوکت ترین

The Afghan war has severely affected the Pakistani economy, Shaukat Tareen said

واشنگٹن:جدت ویب ڈیسک: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت کی سمت کو درست کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکاکے تعلقات بہت پرانے ہیں، افغان جنگ سی پاکستانی معیشت شدیدمتاثرہوئی جبکہ افغان حکومت شدیدمالی بحران کاشکارہے،عمران خان نے2018میں اقتدارمیں آکرپاکستان کی ڈوبتی معیشت کوبچایا، ہم نیپاکستانی معیشت کوبچانے کیلیے انقلابی اقدامات کیے،پاکستان کی60فیصدآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے ہیں نوکریاں چاہئیں،پاکستان کامستقبل تابناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈیپرکام کررہاہے،پسماندہ طبقات کے تحفظ کویقینی بنایاجائیگا،پاکستان کی معیشت5فیصدکی شرح سے ترقی کریگی،ہم عوام کوسستے گھراورصحت کارڈمہیاکررہے ہیں تاہم معیشت کی سمت کودرست کرنے کیلیے مشکل فیصلے کرناہوں گے۔یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اپنے دورہ امریکا پر واشنگٹن ڈی سی میں ہیں۔ دورے کے دوران وہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ اہم سائیڈ لائن میٹنگز بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق ان کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلیے پروگرام ٹریک پر لانے سے متعلق اقتصادی جائزہ پر بھی پالیسی سطع کی بات چیت ہوگی، پالیسی سطع کے مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو نہ صرف آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی بلکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈز ملیں گے۔دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ پاکستان امریکا بزنس کونسل کی دعوت پر راونڈ ٹیبل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔