//

پشاور میں کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد

#Thebody #3yearoldgirl #Recovered

پشاور:جدت ویب ڈیسک: ارمڑ میں چیز لینے گھر سے جانے والی 3 سالہ بچی کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3 سالہ عائشہ گھر سے چیز لینے نکلی تھی تاہم کافی دیر تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ اور عزیزوں نے اس کی تلاش کی، اس دوران بچی کی لاش کنویں سے ملی۔
پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں ایک متروک خشک کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے، بچی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ابتدائی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.