The country began implementing a ban on air travel without a vaccination certificate
The country began implementing a ban on air travel without a vaccination certificate

ملک میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی پر عمل شروع

///

کراچی: جدت ویب ڈیسک:ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عمل در آمد شروع کردیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا کی بھارت قسم (ڈیلٹا وائرس) کے کیسز سامنے آنے کے بعد این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

اس کے لئے تمام ایئر پورٹس کے ڈومیسٹک لاؤجز میں خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔ پابندی پر مکمل عمل درآمد کو یقنینی بنانے کے لیے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کے ٹکٹ کے ساتھ اْن کے ویکسین سرٹیفیکٹ بھی چیک کیے جانے لگے ہیں، ویکسین سرٹیفیکٹ کی جانچ کے بعد ہی مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

آل راؤنڈ رمحمد حفیظ نے کفایتی بولنگ کا ریکارڈبنا دیا

Next Story

اردو کے معروف شاعر نقاش کاظمی کراچی میں انتقال کر گئے

Latest from اہم خبریں