//

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد28 ہزار 252 ہو گئی،این سی او سی

The death toll from Corona rose to 28,252 across the country, the NCOC said

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: ملک میں کورونا وبا کا زور ٹوٹنے لگا ہے اور مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 26 ہزار 974 رہ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کیدوران 52 ہزار 589 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 893 کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی جبکہ مصدقہ کیسز کی مجوموی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 664 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اس وبا سے مصدقہ اموات کی تعداد28 ہزار 252 ہو گئی ہے، ملک میں اس وقت مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 974 رہ گئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 13 کی حالت تسویشناک ہے۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 848 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا سے چھٹکارا پانے والے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 8 ہزار 438 ہوگئی ہے۔