/

پٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا، حمزہ شہباز

The decision to increase the price of petrol was made with a stone on the heart, Hamza Shahbaz

لاہور:جدت ویب ڈیسک: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پٹرول میں 30 روپے اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی، ہر طرح کے حربے اپنائے گئے اور حملے کئے گئے، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انہوں نے وہی کیا جو 126 دن کے دھرنوں میں کیا گیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ 12 کروڑ عوام کے صوبے میں پولیس نے بہترین فرائض سرانجام دیئے، عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دعا گو ہوں اللہ تعالی صوبے کو امن کا گہوارہ بنائے، ڈیڑھ ماہ سے پنجاب میں گورنر اور کابینہ نہیں ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پٹرول میں 30 روپے اضافہ ہمارے دل پر بھی بوجھ ہے، عوام کا احساس ہے یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا، عوام کی آسانی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 40 لاکھ ٹن گندم 2200 روپے فی من کے حساب سے خریدی، عوام کو آٹا 160 روپے کمی کے ساتھ بیچ رہے ہیں، گھی اور چینی کے نرخ میں بھی کمی لائیں گے۔