#TheNationisproud #policeMartyrs #BilawalBhutto

قوم کو اپنی پولیس کے شہدا پر فخرہے،بلاول بھٹو

//

کراچی:جدت ویب ڈیسک: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کو اپنی پولیس کے شہدا پر فخرہے۔
بلاول نے کہا کہ وبا کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا، محدود وسائل میں بھرپور طریقے سے ذمے داریاں نبھانے پر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پی پی پی چیئرمین نے پولیس کے بہادرسپوتوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہدائے پولیس پر پیغام میں کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار تاریخی رہا، قربانیاں بے مثال ہیں۔ قوم کو اپنی پولیس کے شہدا پرفخر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

افواج پاکستان کے تمام اسپتال عوام کے لئے فوری کھولے جائیں، جسٹس فائز

Next Story

چاہتے ہیں دنیا دیکھے کشمیر میں کیا ہورہا ہے ،اسد عمر

Latest from اہم خبریں