#policeman #Student #Wearingamask

ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے طالب علم کو گولی ماردی

//

کانگو : جدت ویب ڈیسک:جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں پولیس اہلکار نے ماسک نہ پہننے پر طالب علم کو گولی ماردی۔
پولیس اہلکار جس کو پیسے کی پیشکش کی توقع تھی وہ مشتعل ہوگیا اس نے طالب علم پر مزاحمت کرنے کا الزام لگایا اور گولی چلادی۔لڑکے کے دوستوں کے مطابق ہنورشما نامی لڑکا یونیورسٹی آف کنشاسا کی فیکلٹی آف آرٹس کا طالب علم تھا۔کنشاسا پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گولی مارنے والا اہلکار فرار ہے ، پولیس اس کی تلاش کیلئیہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے واقعے کے دوران موجود دیگر 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیلیا ہے۔واضح رہے کانگو میں کورونا سے بچا کیلئے ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے ،خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنور یونیورسٹی کے اسائمنٹ کے لیے طالب علم ویڈیو بنا رہا تھا کہ پولیس اہلکار نے اسے فلم بندی کے دوران ماسک پہننے کو کہا جس پر ہنور شما نے ماسک نہ پہننے کی وجہ بتائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

والدہ گھر کی سپر ہیرو ہیں ،جو آزادی اور سکون اکیلے پن میں ہے وہ شادی میں نہیں، کبریٰ خان

Next Story

چین نے امریکہ کوخبردار کردیا

Latest from اہم خبریں