ٹو یوٹاکرولا کا اپنی XLIاورGLIگاڑی کو بند کرنے کا فیصلہ، جانیے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : ہم سب کی خواہش ہے کہ پاکستان میں نت نئی گاڑیاں متعارف کروائی جائیں جسے ہم دل سے خوش آمدید کہہ سکیں تو ٹو یوٹاکرولا نے اپنے GLIاور XLIکو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،یہ فیصلہ برائے نام نہیں کیا گیا بلکہ ٹو یوٹا انڈس نے 1300ccکرولا کو سرے سے ختم کر رہا ہے اور اس کی جگہ 1300ccنئی گاڑی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی جائے گی ۔میڈیا رپو رٹس کے مطابق ٹویوٹا کرولا ہنڈا سٹی کو ٹکر دینے کی تیاری کر رہا ہے ،یارس یا وائیوس میں سے کسی ایک گاڑ ی کو پیش کیا جا سکتا ہے اور2018میں ان دونوں گاڑیوں میں ایک کی آمد پکی ہے ۔اگر ٹویوٹا کرولا کمپنی ہنڈا سے چھوٹا ماڈل متعارف کرواتی ہے تو یقینا اس کی کمپنی کی مقبولیت میں کمی واقع آئے گی ۔بعض ذرائع کے مطابق یارس اور وائیوس بیک وقت ہی متعارف کروائے جائیں گے ۔یہ بات کس حد تک درست ہے اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا ۔لیکن یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہے کہ اس سے پہلے بھی ایسی کئی خبریں صارفین تک پہنچائی گئی تھیں جو کہ حقائق پر منبی نہیں تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.