//

ترک خاتون اول امینہ اردوان سےکیوں ملاقات کی؟ بھارتیوں کو آگ لگ گئی

کراچی ویب ڈیسک ::بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں ترک خاتون اول امینہ اردوان سے استنبول میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس کے بعد بھارتیوں نے عامر خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ترک خبر رساں ادارے اناطولو کے مطابق بولی وڈ عامر خان اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے سلسلے میں ان دنوں ترکی میں موجود ہیں اور انہوں نے خود ترک خاتون اول سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کی درخواست میں ہونے والی ملاقات میں عامر خان نے ترک خاتون اول کو اپنے اور اہلیہ کرن راؤ کی جانب سے بھارت میں شروع کیے گئے سماجی بھلائی کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات میں عامر خان نے ترک خاتون اول کو بتایا کہ کس قدر ترک اور بھارت عوام کی ثقافت اور کھانے مشترکہ ہیں۔
ملاقات کے دوران عامر خان نے ترک خاتون اول کو بھارت میں جاری اپنے تعلیم، پانی اور صحت کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور ساتھ ہی انہیں فلم انڈسٹری میں آنے کی اپنی کہانی بھی بتائی۔
رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ترک خاتون اول کو بتایا کہ وہ ترکی میں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے لیے مقامات دیکھنے آئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ انہیں بھارت جیسے مقامات یہیں مل جائیں گے۔ملاقات کے دوران عامر خان نے ترک خاتون اول کو شوٹنگ کے دوران فلم سیٹ پر آنے کی دعوت بھی دی۔