y جرمنی بغاوت کے مشتبہ ملزم کو ملک بدر کرے، ترکی

انقرہ جدت ویب ڈیسک ترک حکومت نے جرمنی سے باقاعدہ طور پر اس مشتبہ شخص کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے جس کا گزشتہ برس ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت میں مبینہ طور پر مرکزی کردار تھا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی نے کہا ہے کہ ان کو مطلوب مشتبہ شخص جرمنی میں دیکھا گیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی کو یہ درخواست ایسی اطلاعات کے ملنے کے بعد دی گئی ہے، جن کے مطابق عادل کوجرمنی میں دیکھا گیا جو کہ پروفیسر ہیں اور امریکا میں جلاوطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے پیروکار ہیں۔ ترک حکومت کے مطابق گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے ان کا مرکزی کردار تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.