Turkish forest fires 4 killed
Turkish forest fires 4 killed

ترکی کے جنگلات میں آگ بے قابو، 4افراد ہلاک

/

ترکی: جدت ویب ڈیسک: ترکی ایجیئن اور بحیرہ روم کے ساحل پر موجود 21 اضلاع کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترکی کے جنوبی حصے میں موجود رواں ہفتے بحیرہ روم ریزورٹ ریجن میں جنگلات میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی۔ترک حکام کے مطابق گرم موسم اور تیز ہوائیں آگ کو پھیلنے میں مدد دے رہی ہیں، جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے لپیٹ میں آنے کے خدشے پر انطالیہ کے 18 گاؤں اور اضلاع خالی کرالیے گئے ہیں جبکہ آدانا اور مرسین میں 16 علاقوں سے لوگوں کا انخلا کرایا گیا ہے۔اس کے علاوہ سیاحتی شہر بودرم کے قریب ایک ہوٹل بھی خالی کرایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

امریکی ماسک پہننے اور ویکسی نیشن کے عمل کو سیاست کی نذر نہ کریں،بائیڈن

Next Story

سعودی طبی ماہرین کی کرونا وائرس کی آسٹرازینیکا ویکسین کے حوالے سے تحقیق

Latest from تازہ ترین