/

ونڈ اسکرین چکنا چور ، موٹر وے پر کار سےکچھوا ٹکرا گیا

واشنگٹن :ویب ڈیسک :: فلوریڈا ہائی وے پر دوڑتی تیزرفتار کار کی ونڈ اسکرین سے کچھوا ٹکرا گیا، خوفناک حادثے کے باعث معمر خاتون مسافر زخمی ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ امریکی ریاست فلوریڈا کے انٹراسٹیٹ ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک عمر رسیدہ خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ گاڑی میں سفر کررہی تھیں۔

دوران سفر اچانک ایک کچھوا گاڑی کے سامنے والے شیشے (ونڈ اسکرین) کو توڑتا ہوا خاتون کے سر سے جاٹکرایا، حادثے کی وجہ سے خاتون کی آنکھ کے اوپر گہرا زخم آیا تاہم 71 سالہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا ماننا ہے کہ کچھوا پہلے ہی کسی گاڑی سے ٹکرا کر ہوا میں اچھلا ہوگا اور پھر متاثرہ کار اور خاتون سے جاٹکرایا۔امریکا کے محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ خطرناک حادثے کے باوجود کچھوا بچنے میں کامیاب رہا تاہم خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا البتہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون جلد صحت یاب ہوجائے گئیں۔حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور نے پولیس کو مطلع کیا اور خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔

Turtle survives after getting hit by a car and crashing into windshield | Daily Mail Online

Leave a Reply

Your email address will not be published.