پی سی بی کے دو ملازمین کاکورونا کے باعث انتقال

Two PCB Workers Dead for Corona
Two PCB Workers Dead for Corona

لاہور جدت ویب ڈیسک:پی سی بی کے دو ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔

حافظ محمد بلال کا تعلق ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبے سے تھا، انہیں چند روزپہلے کورونا ہوا تھا جس کے بعد نمونیا کا شکارہوئے۔

ان کی وفات اتوار کو ہوئی جبکہ فلک شیر بھی کورونا کے جان لیوا وائرس سے صبح اللہ کو پیارے ہو گئے۔

فلک شیرپی سی بی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے تھے۔ پی سی بی نے کورونا پالیسی کے تحت صرف تیس فی صد ملازمین قذافی اسٹیڈیم کے دفاتر میں کام کررہے ہیں، باقی سترفیصد عملہ گھرسے ہی امورانجام دے رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.