//

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون میں وسعت پر بھی تبادلہ خیال

 اسلام آباد ،ویب ڈیسک ::آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون میں وسعت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس آرمی چیف نے ڈیوک آف ایڈن برگ شہزادہ فلپ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک انتہائی محترم دوست سے محروم ہو گئی ہے۔اس موقع پر جنرل کارٹر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے افغان امن عمل میں قابل قدر کردار ادا کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وباء کے خلاف جنگ میں پاکستان سے برطانوی تعاون کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.