اقوام متحدہ کا لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر تشویش، پاکستان اور بھارت معاملات حل کریں

جدت ویب ڈیسک ::نیویارک میں بریفنگ کے دوران ایک سوال پراقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال ہمارے لیے باعث تشویش ہے ۔
سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں اور اس حوالے سے وہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔ادھر ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ سکریٹری جنرل اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.