یورپین یونین سے کیوں نکلے ؟برطانیہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر

لندن جدت ویب ڈیسک برطانیہ کے شہر برائیٹن میں بریگزٹ کے مخالف سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کرکے یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق برائیٹن میں برگزیٹ کے مخالفین مظاہرے کے دوران اپنے ہاتھوں میں یورپی یونین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور حزب اختلاف کے رہنما جرمی کوربین سے درخواست کر رہے تھے کہ وہ کوئی راستہ تلاش کریں کہ برطانیہ یورپی یونین سے نکلنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لے ۔ مظاہرین نے برطانیہ کی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے سالانہ کنونشن کے مقام کے باہر اجتماع کیا اور بریگزٹ سے متعلق فیصلہ واپس لینے کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ برطانوی عوام چاہتے ہیں کہ لیبرپارٹی بریگزٹکی کھل کر اور مکمل مخالفت کرے کیونکہ ابھی تک لیبر پارٹی نے بریگزٹ کے بارے میں کھل کر اپنے موقف کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.