. افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا ،روس کاخیر مقدم

جدت ویب ڈسیک ::روس نے افغانستان میں امریکی فوجیوں میں ممکنہ تخفیف کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا یہ درست سمت میں ایک اچھا اقدام ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ روسی حکومت فوجیوں کی واپسی کے بارے میں امریکی حکومت کی جانب سے وضاحت کی منتظر ہے۔ زخارووا نے کہا کہ روس نے ہمیشہ افغانستان میں جاری خانہ جنگی کے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے بات چیت کے ذریعے حل پر زور دیا ہے ۔ روس نے امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کو مسلسل باور کرایا ہے کہ افغان تنازع کے فوجی حل کی تلاش ایک سنگین غلطی ہو گی۔
امریکی میڈ یا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے فوجی کمانڈروں کو زبانی احکاما ت دئے ہیں کہ وہ افغانستان میں موجود 14,000 کے لگ بھگ امریکی فوجیوں میں سے نصف یعنی 7,000 کو واپس بلا لیں جبکہ وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون نے اس بارے میں باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.