ویب ڈیسک ::آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی خطے کو تنازع سے تحفظ کیلئے کاوشوں کو سراہا۔
ویب ڈیسک ::آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر نے ملاقات کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر کا کہنا تھا، پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے گراں قدر خدمات فراہم کیں۔ افغانستان میں دیرپا امن کے مشترکہ مقصد کیلئے امریکا اپنا تعاون جاری رکھے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی خطے کو تنازع سے تحفظ کیلئے کاوشوں کو سراہا۔
#US Charge d’ Affaires met #COAS. Regional security sit, Afg Peace Process discussed. Visiting dignitary appreciated Pak’s contributions 4 conflict prevention in region & relentless support provided in Afg Peace Process, assured US cont assistance 4 common cause of peace in Afg. pic.twitter.com/AeJqkrxq4G
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 19, 2020