امریکا کی جانب سےافغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

//

ویب ڈیسک ::امریکا کی جانب سے رات گئے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ طالبان ٹھکانوں پر فضائی حملہ افغان فورسز کی حمایت میں کیا گیا۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق فضائی حملوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔پریس سیکرٹری امریکی محکمہ دفاع جان کربی کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی حمایت میں طالبان پر حملے جاری رکھیں گے، سینٹ کام کے سربراہ جنرل کینتھ مک کنزی حملوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

نورے کی آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

Next Story

Sarah Khan shares an adorable picture with hubby Falak Shabir on Instagram

Latest from اہم خبریں