سمندری طوفان ارمانےہر چیز تہس نہس کردی، امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب پیش قدمی

جدت ویب ڈیسک :امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث جمعہ تک دس فٹ بلند لہریں فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے، طوفان کی پیشگوئی کے بعد امریکی حکام نے فلوریڈا کے ساحلوں پر تفریح کرنے والوں کو فوری طور پر اپنے علاقوں میں واپسی اور رہائشی افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کردی ہے۔طوفان نے بربوڈا جزیرے کو تہس نہس کردیا، مواصلاتی نظام منقطع ہوگیا، سیاحتی مقامات اجڑ گئے اور مکانات کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں ۔ارما طوفان جزائرِ کیریبئن سے گزرتا ہوا پورٹو ریکو، ڈومینیکن ری پبلک، ہیٹی اور کیوبا سے ٹکرائے گا، جس کے بعد خدشہ ہے کہ طوفان ویکنیڈ پر امریکی ساحلی ریاست فلوریڈا پہنچے گا۔امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان ارما کی شدت پانچ درجے ہوگئی ہے۔ فلوریڈا کے جزائر میں بڑی تباہی کا خدشہ ہےطوفان ارما سے نمٹنے کیلئے امریکی صدر نے فلوریڈا ، پورٹوریکو اور یوایس ورجن آئی لینڈز میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.