//

ہیکرز نے امریکا کے دو اہم وفاقی محکموں کے نیٹ ورک ہیک کر لیے

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی حکام کے مطابق ہیکرز نے اس کے وفاقی محکموں وزارت خزانہ اور وزارت کامرس کے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا غیر ملکی ہیکرز نے امریکا کے دو اہم وفاقی محکموں کے نیٹ ورک ہیک کر لیے۔ تاہم امریکی حکومت نے ابھی تک اس ہیکنگ کا الزام کسی پر عائد نہیں کیا۔
، محکمہ خزانہ اور کامرس کی ہیکنگ میں سولر ونڈز نامی ایک اہم سرور سافٹ ویئر کا استعمال ہوا ہے۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ دن قبل ہی عہدے داروں نے تنبیہ کی تھی کہ روسی حکومت سے وابستہ سائبر ہیکرز حساس اعداد و شمار کو نشانہ بنانے کے لیے آسان اہداف سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔