امریکہ میں گلوبل کار ریسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد

جدت ویب ڈیسک :دنیا بھر سے ماہر ڈرائیوروں نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا عملی نمونہ پیش کیا۔ریڈ بل کے تحت منعقدہ گلوبل ریلی کراس میں مشکل ٹریکس بنائے گئے تھے جہاں ڈرائیور نہ صرف توازن کو برقرار رکھنے کی سخت کوشش کرتے رہے بلکہ تیز رفتاری سے مدِ مقابل کھلاڑیوں کو بھی پیچھے دھکیلتے دکھائی دیئے۔اس دلچسپ ریسنگ چیمپیئن شپ کےمقابوں میں امریکہ کے اسکاٹ اسپیڈ نے دیگر کھلاڑیوں کو مات دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔خطرناک راستوں اور آڑھے ٹیڑھے ٹریکس پر تیز رفتاری سے دوڑتی ریسنگ کاروں میں کچھ تو آگے بڑھ گئے اور کچھ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں گلوبل کار ریسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے ماہر ڈرائیوروں نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا عملی نمونہ پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.