اداکارہ اشنا شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

/

کراچی۔ ویب ڈیسک ::ہر دل عزیز اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔اداکارہ اشنا شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔

 اشنا شاہ کی پوسٹ کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ساڑھی  زیب تن کی ہوئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے اداکارہ  اشنا شاہ نے بتایا تھا کہ وہ شادی کے لیے کسی ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو کھانا بنا سکے کیونکہ انہیں کھانا بنانا نہیں آتا اور اس شخص کو جانوروں سے بھی محبت ہو۔اداکارہ نے ایک ویب انٹرویو میں بتایا تھا کہ جہاں تک دکھنے کی بات ہے تو میرے لیے مسکراہٹ سب سے زیادہ اہم ہے۔

میرے لیے جو چیز سب سے زیادہ اہم ہے وہ ایمانداری ہے جو اب شاذ و نادر ہی پائی جاتی ہے۔اداکارہ اُشنا نے کہا تھا کہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں جو بہت زیادہ باتیں کرتے ہوں اور مزاحیہ ہوں، مزاحیہ ہونا میرے لیے خاص اہم ہے، مجھے ایسے لوگوں سے محبت ہے جو مجھے ہنساتے ہیں۔علاوہ ازیں اُشنا نے بتایا تھا کہ اگر شخصیت کے حوالے سے بات کی جائے تو اس شخص میں ڈریسنگ سینس اور خوشبو آنا بہت ضروری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا گوادر اسٹيڈيم میں ٹی10لیگ کرانےکا اعلان

Next Story

.بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ملتوی

Latest from اہم خبریں