شام میں امریکی فوج کے انخلاء سے قبل متحارب فورسز نے کرد باغیوں کے خلاف آپریشن پر غور شروع

جدت ویب ڈسیک ::شام میں امریکی فوج کے انخلاء سے قبل متحارب فورسز نے کرد باغیوں کے خلاف آپریشن پر غور شروع کر دیا ہے ۔ صوبہ حلب کےشمالی شہر منبج کو نیا میدان جنگ بنایا جائےگا،شہر میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔شام سے امریکی فورسز کا انخلاء نئی جنگ کو جنم دینے لگا ،امریکی اعلان کے بعد متحارب فورسز شامی شہر منبج میں کرد باغیوں کیخلاف صف آراء ہونے کے لیے تیاریاں کرنے لگیں ،شامی فورسز نے بھی منبج میں گشت شروع کردیا۔ترکی کے عسکری حکام نے منبج میں کرد ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں میں کارروائی کا عندیہ دیا ہے،ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوگلو کا کہنا ہے کہ شام سے امریکی فورسز کے انخلا سے قبل منبج سے کرد باغیوں کیخلاف آپریشن پر امریکا نے بھی رضامندی ظاہر کردی ہے۔ روس کے حمایت یافتہ صدر بشار الاسد کی سرکاری فوج کے تازہ دم دستے بھی حلب کے شمالی شہر میں پہنچ گئے ہیں، جب کہ ترکی کی فوج پہلے سے ہی علاقے میں موجود ہے،منبج شہر کا کنٹرول اس وقت کردتنظیم سیرین ڈیموکریٹک فورسز نامی ملیشیا کے ہاتھ میں ہے ، جس کو ترکی ،امریکا اور شامی حکومت اپنا مخالف تصورکرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.