لاہور جدت ڈیسک ڈیسک اداکار حمزہ علی عباسی کے بعد اداکارہ وینا ملک بھی اینکر پرسن بن گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے نجی ٹی وی چینل سے بطور اینکر پرسن اپنے شو کا آغاز کر دیا ہے اور اب وہ اداکارہ کی بجائے ایک اینکر پرسن کے طور پر ٹی وی پر نظر آرہی ہیں۔ یاد رہے کہ وینا ملک سے قبل اداکار حمزہ علی عباسی بھی ایک نجی ٹی وی چینل سے اینکر پرسن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔